Post Main Ad Panel
Read in English ریل بازار میں جیولری شاپ میں آتشزدگی: ریسکیو نے آگ پر قابو پا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ریل بازار میں جیولری شاپ میں آتشزدگی: ریسکیو نے آگ پر قابو پا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

1 ویوز

فیصل آباد: 14 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): گنجان آباد تجارتی علاقے ریل بازار میں واقع "داؤد جیولرز" کی دکان کی پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ بجلی کی مین تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا اور اسے آس پاس کی دکانوں اور عمارتوں تک پھیلنے سے روک دیا۔

ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ بروقت اور موثر فائر فائٹنگ آپریشن کے باعث حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

Post Bottom Ad Panel