Post Main Ad Panel
Read in English کانسٹیبل ذوالفقار علی کی برسی، تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کی جانب سے سلامی اور فاتحه خوانی

کانسٹیبل ذوالفقار علی کی برسی، تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کی جانب سے سلامی اور فاتحه خوانی

18 ویوز

فیصل آباد: 5 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — کانسٹیبل ذوالفقار علی کی برسی کے موقع پر تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کی قبر پر حاضری دی، سلامی پیش کی، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ شہید کانسٹیبل ذوالفقار علی نے 27 سال قبل فرض کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء پولیس قوم کا قیمتی سرمایہ اور ہمارا فخر ہیں، جنہوں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی یہ قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے مزید عزم ظاہر کیا کہ فیصل آباد پولیس شہداء کے اہل خانہ اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

Post Bottom Ad Panel