خواتین منشیات فروشوں کے خلاف فیصل آباد پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن: 1 کلو 800 گرام چرس سمیت ملزمہ عائشہ گرفتار
فیصل آباد: 12 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): نوجوان نسل کے محفوظ اور روشن مستقبل کے لیے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث خواتین عناصر کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ محمد افضال نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزمہ عائشہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ سے اس کے منشیات کی فراہمی کے نیٹ ورک اور بیک ٹریک سورسز کے متعلق تفصیلی تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے اعادہ کیا کہ ضلع بھر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن بلاامتیاز اور بلاوقفہ جاری رہے گا، اور معاشرے کو اس زہر سے پاک کرنے کے لیے تمام وسائل برائے کار لائے جائیں گے۔