Post Main Ad Panel
Read in English جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن: تھانہ غلام محمد آباد نے بھاری مقدار میں پتنگیں، کیمیکل ڈوریں اور آتش بازی کا سامان برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن: تھانہ غلام محمد آباد نے بھاری مقدار میں پتنگیں، کیمیکل ڈوریں اور آتش بازی کا سامان برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے

9 ویوز

فیصل آباد: 10 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) پولیس نے شہر میں قانون شکنی، قاتل ڈور اور آتش بازی کے سامان کی فروخت کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد یوسف سپرا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان عدیل، ابرار اور حسن کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان، سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔ ایس ایچ او غلام محمد آباد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والی قاتل ڈور، پتنگ بازی اور آتش بازی جیسے خطرناک مشغلے کی قانونی شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

 

Post Bottom Ad Panel