Post Main Ad Panel
Read in English سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار: 12 بور گن برآمد، مقدمہ درج

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار: 12 بور گن برآمد، مقدمہ درج

18 ویوز

فیصل آباد: 13 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے قانون کی دھجیاں اڑانے والے عناصر کے خلاف سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کے احکامات پر فیصل آباد پولیس کا کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ گلزار سپرا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش میں ملوث ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے 12 بور گن کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپلوڈ کی تھی تاکہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیلایا جا سکے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے نمائش میں استعمال کی جانے والی 12 بور گن برآمد کر کے اس کے خلاف قانونی مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون شکن اور معاشرے و سوشل میڈیا پر خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

Post Bottom Ad Panel