Post Main Ad Panel
Read in English سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم اویس علی گرفتار

سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم اویس علی گرفتار

23 ویوز

فیصل آباد: 14 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے قانون شکن عنصر کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم اویس علی نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے انچارج چوکی پینسرہ اے ایس آئی رضوان نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کی اور ملزم اویس علی کو ناجائز اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے، اسلحہ کی نمائش اور کسی بھی قسم کی قانون شکنی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور فیصل آباد پولیس امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

Post Bottom Ad Panel