فیصل آباد — 29 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع): نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ طور پر من گھڑت، گمراہ کن اور ریاست مخالف اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں خرم شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 146/2026 درج کیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں PECA 2016 (ترمیم شدہ 2025) کی دفعات 20، 24 اور 26A شامل کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد کیا گیا۔ مقدمے کی تفتیش تفتیشی افسر سب انسپکٹر آصف حسین کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مقدمے میں عائد کردہ الزامات کی حتمی حیثیت عدالت میں شواہد پیش کیے جانے اور مکمل قانونی کارروائی کے بعد ہی طے ہوگی۔