Post Main Ad Panel
Read in English نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ 2026-27: انوینسبلز اور اسٹرائیکرز کی شاندار فتح، سامعہ افسر اور امیمہ سہیل کا شاندار کھیل

نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ 2026-27: انوینسبلز اور اسٹرائیکرز کی شاندار فتح، سامعہ افسر اور امیمہ سہیل کا شاندار کھیل

2 ویوز

فیصل آباد: 11 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد کے تاریخی گراؤنڈ میں جاری نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ 2026-27 کے دوسرے روز کھیلے گئے میچوں میں انوینسبلز اور اسٹرائیکرز نے بالترتیب کنکررز اور چیلنجرز کو ناکام بنا کر شاندار فتوحات سمیٹ لیں۔

دن کے پہلے میچ میں انوینسبلز نے کنکررز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کنکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 121 رنز بنائے۔ عالیہ ریاض 44 اور گل رخ 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ انوینسبلز کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر انوشہ نے 27 رنز دے کر 3 اور طیبہ امداد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انوینسبلز نے مطلوبہ ہدف 14.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سامعہ افسر نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جبکہ سدرہ امین 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ سامعہ افسر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دوسرے مقابلے میں اسٹرائیکرز نے چیلنجرز کے خلاف 102 رنز کی یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔ اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔ امیمہ سہیل نے 42 گیندوں پر 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 72 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ چیلنجرز کی طرف سے سائرہ جبین نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ تعاقب میں چیلنجرز کی پوری ٹیم 14.5 اوورز میں محض 62 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ رامین شمیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 5 رنز دے کر 3 اور سیدہ معصومہ زہرا نے 14 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ امیمہ سہیل کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کا اگلا مرحلہ منگل، 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

 

Post Bottom Ad Panel