فیصل آباد: یکم اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) چک نمبر124رب، پروپیان لاداں پھاٹک کے قریب مزدا ڈالا (دودھ والا) نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 46 سالہ سجاد محمود ولد محمود خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی متعلقہ پولیس تھانہ ساہیانوالہ کے حوالے کردی۔