Post Main Ad Panel
Read in English غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے خلاف لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی مشترکہ کارروائی: 2000 کلو گرام مضرِ صحت گوشت برآمد و تلف، مقدمہ درج

غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے خلاف لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی مشترکہ کارروائی: 2000 کلو گرام مضرِ صحت گوشت برآمد و تلف، مقدمہ درج

6 ویوز

فیصل آباد: 13 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیم نے عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چک 67 ج۔ب سدھار، سبزی منڈی چراگاہ فیصل آباد میں قائم غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں غیر معیاری اور مضرِ صحت گوشت برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سرپرائز چیپنگ اور معائنے کے دوران متعلقہ حکام نے غیر قانونی مذبح خانے سے تقریباً 2000 کلو گرام (2 ٹن) ایسا گوشت برآمد کیا جس پر نہ تو سرکاری مہر ثبت تھی اور وہ بدبودار و شدید غیر معیاری حالت میں موجود تھا۔ ویٹرنری ڈاکٹرز اور فوڈ سیفٹی ٹیموں کے تکنیکی و طبی معائنے کے بعد مذکورہ تمام گوشت کو انسانی استعمال کے لیے انتہائی غیر موزوں اور صحت کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی مذبح خانہ قائم کرنے اور مضرِ صحت گوشت کی فراہمی میں ملوث ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں قانونی مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ قانون کے مطابق مزید سخت قانونی و محکمانہ چارہ جوئی جاری ہے۔

Post Bottom Ad Panel