گرین بس میں موبائل چوری، ڈرائیور پوری بس تھانے لے گیا، چور گرفتار
رینالہ خورد: گرین بس سروس میں مسافر کا موبائل فون چوری ہونے کے بعد ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کے دروازے بند رکھے اور پوری بس کو تھانہ صدر رینالہ خورد پہنچا دیا۔
پولیس کے مطابق بس میں موجود تمام مسافروں کی تلاشی لی گئی، جس کے دوران ایک شخص کو مبینہ طور پر چوری شدہ موبائل فون سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
پولیس نے کارروائی کے بعد برآمد ہونے والا موبائل فون اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔
واقعے میں ڈرائیور کی فوری اور بروقت کارروائی کے باعث مبینہ موبائل چور کو بس سے اترنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔