Post Main Ad Panel
Read in English ایف آئی اے فیصل آباد کی بڑی کارروائی: ہنڈی حوالہ اور فنانشل کرائمز میں 5 سال سے روپوش اشتہاری ملزم راولپنڈی سے گرفتار، مقامی پولیس کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا

ایف آئی اے فیصل آباد کی بڑی کارروائی: ہنڈی حوالہ اور فنانشل کرائمز میں 5 سال سے روپوش اشتہاری ملزم راولپنڈی سے گرفتار، مقامی پولیس کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا

46 ویوز

فیصل آباد: 9 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) فیصل آباد زون نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ، منی لانڈرنگ، غیر قانونی غیر ملکی کرنسی اور ٹی ٹی ٹرانزیکشنز کے سنگین مقدمات میں گزشتہ 5 سال سے روپوش انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون ثاقب سلطان کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر طارق محمود کی زیرِ نگرانی، ایس ایچ او اجمل حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فیصل ٹاؤن، راولپنڈی میں چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم قیصر محمود ولد محمد رفیق (سکنہ مسلم ٹاؤن، سرگودھا روڈ، فیصل آباد) کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ تقریباً 5 سال سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے دانستہ طور پر روپوش تھا اور راولپنڈی میں اپنی شناخت چھپا کر رہائش پذیر تھا۔

گرفتار ہونے والا ملزم مجموعی طور پر ایف آئی اے کے 3 اور مقامی پولیس کے 7 مقدمات سمیت کل 10 سنگین مقدمات میں مطلوب و اشتہاری تھا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Post Bottom Ad Panel