Post Main Ad Panel
Read in English ایف ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور کمرشل تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن، تین مقامات پر کارروائیاں

ایف ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور کمرشل تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن، تین مقامات پر کارروائیاں

13 ویوز
فیصل آباد: 5 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ڈجکوٹ اور سمندری روڈ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور تعمیرات کے خلاف سخت ایکشن لیا۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو اسماء محسن کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محمد یاور، انفورسمنٹ انسپکٹر اسلم گجر اور دیگر عملے پر مشتمل ٹیم نے چک نمبر 263 ر۔ب ڈجکوٹ روڈ پر دو غیر قانونی اضافی آبادیوں پر کارروائی کرتے ہوئے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات اور داخلی گیٹس کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر کے سیل کر دیا۔
اسی طرح سمندری روڈ پر نیاموآنہ کے قریب گلشن حرم ہاؤسنگ سکیم میں رہائشی پلاٹس کو بغیر منظوری کمرشل استعمال میں تبدیل کرنے پر تعمیر شدہ دکانوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔
ایف ڈی اے انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ رہائشی علاقوں میں غیر مجاز کمرشل سرگرمیاں اور لینڈ یوز قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈویلپرز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ضوابط کی مکمل پابندی کریں بصورت دیگر بلاامتیاز سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایف ڈی اے نے شہریوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ کاری یا پلاٹ خریدنے سے پہلے اس کی قانونی حیثیت اور منظوری کی تصدیق ضرور کر لیں۔

 

 
Post Bottom Ad Panel