Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد ڈویژن: لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مویشی پال حضرات کے لیے آگاہی اور رہنمائی مہم جاری

فیصل آباد ڈویژن: لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مویشی پال حضرات کے لیے آگاہی اور رہنمائی مہم جاری

58 ویوز

فیصل آباد، 29 ستمبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان کی زیر نگرانی فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مویشی پال حضرات کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد کسانوں اور زمینداروں کو جانوروں کی صحت، بیماریوں سے بچاؤ، ویکسینیشن، متوازن خوراک، افزائش نسل اور جدید مویشی پالنے کے طریقوں سے روشناس کرانا ہے۔محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مویشی پال حضرات تک مفید معلومات کی بروقت ترسیل کے لیے درج ذیل مؤثر ذرائع ابلاغ اور اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

کسان لائیو سٹاک بیٹھک پروگرام اور سکول فوکس پروگرام کا انعقاد۔ فیلڈ ڈیز، فارمر ڈیز اور موبائل ٹریننگ سکول بس پروگرام کے ذریعے عملی تربیت۔ ایف ایم ریڈیو پاکستان کے توسط سے ریڈیو ٹاکس کی نشریات۔ اخبارات کے لیے پریس ریلیزز اور محکمہ لائیو سٹاک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر معلوماتی پوسٹس و آگاہی ویڈیوز۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مویشی پال حضرات کو جانوروں کی فلاح و بہبود اور بہتر نگہداشت کے لیے تمام ممکنہ ذرائع سے بروقت رہنمائی فراہم کی جاتی رہے گی تاکہ وہ اپنے جانوروں کی صحت اور پیداوار کو بہتر بنا سکیں۔

Post Bottom Ad Panel