Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد میں شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلا کی ہدایت، کمشنر کا 20 ستمبر تک مہلت دینے کا اعلان

فیصل آباد میں شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلا کی ہدایت، کمشنر کا 20 ستمبر تک مہلت دینے کا اعلان

8 ویوز

 

فیصل آباد، 25 اگست 2026: کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلا کے لیے مالکان کو 20 ستمبر 2026 تک رضاکارانہ طور پر مویشی منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

کمشنر نے سمندری روڈ کے زبیر ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہری آبادی میں گائے، بھینسوں، بچھڑوں اور دیگر مویشیوں کی موجودگی کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے مویشیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے تعفن زدہ ماحول، سیوریج سسٹم کی بندش اور ٹریفک کی روانی میں خلل سمیت دیگر مسائل کا مشاہدہ کیا۔

ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے مویشی مالکان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 20 ستمبر تک اپنے مویشی شہری علاقوں سے خود منتقل کرلیں تاکہ انتظامیہ کو کارروائی نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ شہری آبادی میں مویشیوں کی موجودگی سے پیدا ہونے والے مسائل کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

کمشنر نے متعلقہ افسران کو بھی شہری علاقوں میں مویشیوں کی موجودگی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Post Bottom Ad Panel