Post Main Ad Panel
Read in English منشیات فروشی سے منع کرنے پر بزرگ پر چھریوں سے حملہ، شدید زخمی,حالت تشویشناک

منشیات فروشی سے منع کرنے پر بزرگ پر چھریوں سے حملہ، شدید زخمی,حالت تشویشناک

28 ویوز
جڑانوالہ: 5 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)— جڑانوالہ کے علاقے اسلام پورہ میں مبینہ منشیات فروشی سے منع کرنے پر ایک ملزم نے بین المذاہب امن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے بزرگ والد پر تیز دھار آلے (چھریوں) سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد زخمی بزرگ کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال جڑانوالہ منتقل کیا گیا، تاہم ان کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے انہیں مزید علاج کے لیے فیصل آباد ہسپتال ریفر کر دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی تلاش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 

Post Bottom Ad Panel