Post Main Ad Panel
Read in English ڈاکٹر ساجد اقبال نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا

ڈاکٹر ساجد اقبال نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا

12 ویوز

فیصل آباد: 6 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)--- ڈاکٹر ساجد اقبال نے بطور ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن اپنے عہدے کا اضافی چارج باقاعدہ طور پر سنبھال لیا ۔ ڈاکٹر ساجد اقبال اس سے قبل بطور ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودھا ڈویژن بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اور اب انہیں فیصل آباد ڈویژن کی اہم انتظامی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔ محکمہ لائیوسٹاک میں ایک تجربہ کار اور متحرک افسر کی حیثیت سے جُڑے ان کے اس تقرر سے فیصل آباد ڈویژن میں انتظامی امور، فیلڈ آپریشنز اور ویٹرنری سروسز کی مؤثر نگرانی کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ تمام سرگرمیوں اور فراہم کردہ خدمات کا ڈیٹا بروقت اور باقاعدگی سے اپ لوڈ کیا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مویشی پال حضرات اور کسانوں کی اطمینان بخش خدمت کو محکمہ کی اولین ترجیح بنایا جائے گا تاکہ انہیں بروقت، مؤثر اور معیاری ویٹرنری سہولیات میسر آ سکیں

Post Bottom Ad Panel