Post Main Ad Panel
Read in English ڈجکوٹ میں بکریوں کے حویلی میں داخل ہونے پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا

ڈجکوٹ میں بکریوں کے حویلی میں داخل ہونے پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا

80 ویوز

فیصل آباد: 14 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 252 آر بی کانگ کلاں میں بکریوں کے حویلی میں داخل ہونے کے معمولی تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 فیصل آباد کی ابتدائی معلومات کے مطابق چک نمبر 252 آر بی کانگ کلاں میں بکریوں کے حویلی میں داخل ہونے پر دو فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید جھگڑے اور فائرنگ تک جا پہنچی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر 50 سالہ فرمان ولد عبدالکریم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 47 سالہ شہباز ولد رشید گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 فیصل آباد کی ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی شہباز کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج اور میڈیکو لیگل کارروائی (ایم ایل سی) کے لیے جنرل ہسپتال سمن آباد منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے فرمان کی میت ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔

Post Bottom Ad Panel