Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: گھنٹہ گھر کے گردونواح میں پارکنگ مسائل کے حل کے لیے 1.6 ارب روپے سے 5 پلازوں کی تعمیر جاری

فیصل آباد: گھنٹہ گھر کے گردونواح میں پارکنگ مسائل کے حل کے لیے 1.6 ارب روپے سے 5 پلازوں کی تعمیر جاری

22 ویوز

فیصل آباد، پاکستان 27ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد انتظامیہ نے تاریخی گھنٹہ گھر اور اس کے آٹھ بازاروں میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل پر قابو پانے کے لیے 1.6 ارب روپے کی لاگت سے 5 مقامات پر پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا کام تیز کر دیا ہے،مارچ 2027ء تک مکمل ہونے والے اس منصوبے کے تحت 7 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔ یہ پلازے راجباہ روڈ بیرون کارخانہ بازار، امین پور بازار، کچہری بازار، اور ڈگلس پورہ (سائٹ اے اور بی) میں تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تعمیراتی کام کی شفافیت اور رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی اورنگزیب گورایہ سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے کاروباری مراکزی ماحول کو بہتر بنانے اور تاجروں کے تعاون سے منصوبے کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کا اعادہ کیا۔

Post Bottom Ad Panel