فیصل آباد
میٹرو بس روٹ کی زد میں آنے والے درختوں کی ری پلاٹنگ کا عمل جاری، کمشنر کا باغ جناح کا دورہ
15
ویوز
فیصل آباد:6 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے باغ جناح کا دورہ کر کے میٹرو بس پروجیکٹ روٹس کی زد میں آنے والے بڑے درختوں کی ری پلاٹنگ کے جاری عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔
ہینڈ آؤٹ کے مطابق منصوبے کی زد میں آنے والے مجموعی طور پر 795 بڑے درختوں میں سے اب تک 222 درخت کامیابی سے ری پلانٹ کیے جا چکے ہیں، جبکہ اس ہفتے کے دوران مزید 128 پرانے درخت باغ جناح میں منتقل کر دیے جائیں گے۔
دورے کے دوران ایم ڈی ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) دلاور خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے باقی ماندہ درختوں کی تیزی سے ری پلاٹنگ کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ درختوں کی مکمل حفاظت اور دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے