Post Main Ad Panel
Read in English وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات: فیصل آباد ڈویژن میں 18 لاکھ 34 ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات: فیصل آباد ڈویژن میں 18 لاکھ 34 ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر

34 ویوز

فیصل آباد —28ستمبر   (ڈیجیٹل اطلاع) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں فیصل آباد ڈویژن میں رواں سیزن کے دوران 18 لاکھ 34 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کرنے کا باضابطہ ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت ڈویژنل ویٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کھاد اور تصدیق شدہ بیج کی مقررہ نرخوں پر وافر دستیابی، نہروں کی ٹیل تک پانی کی فراہمی، مکینیکل بوائی اور سپر سیڈرز کے استعمال کو یقینی بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد محمود، کسان بورڈ کے نمائندوں اور چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔

کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی سطح پر کسانوں کے درپیش مسائل سن کر 15 ایام کے اندر ان کا ازالہ کریں اور نہری پانی کی سو فیصد فراہمی کے لیے متعلقہ نمبرداروں سے باقاعدہ تصدیقی رپورٹ حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر عام کاشتکاروں کو سپر سیڈرز کے حامل کسانوں سے منسلک کیا جائے تاکہ جدید زرعی آلات کا استعمال عام ہو سکے۔

ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے گندم کی کاشت کا ہدف 20 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت جلد ہی گندم کی سپورٹ پرائس کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ فیصل آباد ڈویژن کو گندم کی پیداوار میں صوبے بھر میں پہلی پوزیشن پر لایا جائے گا اور کسانوں کے تمام حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ تفویض کردہ اہداف کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اگلا اجلاس 15 روز بعد دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

Post Bottom Ad Panel