فیصل آباد 4 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)— تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ 213 وائے بلاک میں قتل ہونے والے نوجوان آفاق جٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں مبینہ قاتل اور مقتول آفاق جٹ کو ایک ہی جگہ کرسیوں پر بیٹھے پرسکون انداز میں بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم اسی دوران اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد قریب موجود اہلِ علاقہ نے نوجوان کو بچانے کی فوری کوشش کی، لیکن گولیاں لگنے کے باعث آفاق جٹ جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں مزید تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔