Post Main Ad Panel
Read in English بہنوئی کو زنجیروں کے وار سے قتل کرنے والا برادر نسبتی گرفتار

بہنوئی کو زنجیروں کے وار سے قتل کرنے والا برادر نسبتی گرفتار

30 ویوز

فیصل آباد: 6 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)---- فیصل آباد پولیس نے بہن پر مبینہ تشدد کی رنجش پر اپنے بہنوئی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزم اعظم نے اپنی بہن پر تشدد کے تنازع پر زنجیروں کے پے در پے وار کر کے بھولے نامی شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ محمد عاطف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعظم کو دبوچ لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ قاتل اور قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی صورت نرمی کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel