Post Main Ad Panel
Read in English اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر کا چک نمبر 124 ر ب میں بھٹے کا سرپرائز معائنہ، ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر کا چک نمبر 124 ر ب میں بھٹے کا سرپرائز معائنہ، ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

50 ویوز
چک جھمرہ 4 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)— اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چک جھمرہ، ڈاکٹر حلیمہ منیر نے چک نمبر 124 ر ب میں ایک بھٹے کا سرپرائز معائنہ کیا۔ دورے کے دوران بھٹے میں استعمال ہونے والے خام مال، کوئلے اور دیگر مواد کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ ماحولیاتی آلودگی کے ممکنہ اسباب کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بھٹہ مالک کو ہدایت کی کہ ماحولیاتی قوانین و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور دھوئیں اور آلودگی کے تدارک کے لیے تمام ضروری احتیاطی و حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کے لیے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور ماحولیاتی آلودگی، غیر قانونی سرگرمی یا عوامی صحت سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں اپنی درخواست اسسٹنٹ کمشنر آفس چک جھمرہ یا واٹس ایپ نمبر 03351727888 پر درج کروائیں۔

 

Post Bottom Ad Panel