Post Main Ad Panel
Read in English پولیس فیملیز کی فلاح و بہبود کے لیے قابلِ تحسین اقدام، آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے اسکوٹیز اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے

پولیس فیملیز کی فلاح و بہبود کے لیے قابلِ تحسین اقدام، آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے اسکوٹیز اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے

5 ویوز

فیصل آباد (یکم اکتوبر 2026ء) ڈیجیٹل اطلاع— ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی جانب سے پولیس فیملیز کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور قابلِ تحسین اقدام اٹھاتے ہوئے ایک نجی مارکی میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دورانِ سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے بچوں میں اسکوٹیز اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ بچوں کو یہ سہولیات ان کی تعلیمی ضروریات اور آسان سفری سہولت کی فراہمی کے پیشِ نظر دی گئی ہیں۔

اس تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی ظفر اقبال ناگرہ، سی پی او فیصل آباد تنویر حسین، ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف، ٹاؤن ایس پیز، ایس ڈی پی آوز، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے معزز اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پولیس شہداء اور ملازمین کے لواحقین کے لیے اس فلاحی اقدام کو بھرپور انداز میں سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں نے امن و امان کے قیام، قانون کی بالا دستی اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کے بچوں کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتر کفالت کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ پولیس کے یہ خاندان ہمارے لیے باعثِ عزت ہیں اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

سی پی او تنویر حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات انتہائی قابلِ تحسین ہیں۔ دریں اثنا، ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ پولیس فیملیز کی معاونت اور بچوں کو تعلیمی و سفری سہولیات کی فراہمی پوری پولیس فورس کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

Post Bottom Ad Panel