Post Main Ad Panel
Read in English تمام پرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کو مفت تعلیم دئیے جانے کا امکان

تمام پرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کو مفت تعلیم دئیے جانے کا امکان

25 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع) قائمہ کمیٹی نے تمام پرائیویٹ اسکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے تمام پرائیویٹ اسکولوں میں 10 فیصد بچے مفت تعلیم حاصل کریں گے۔ اس سلسلے میں قائمہ کمیٹی نے دس دن میں تمام پرائیویٹ اسکولوں کو اپنے اداروں میں زیر تعلیم 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قانون کے تحت نجی اسکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم کی شرط پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ زیر بحث آیا۔
رکن کمیٹی نے تجویز کیا کہ اس حوالے سے اسکولوں کے ڈیٹا پر انحصار نہ کیا جائے بلکہ محکمہ خود مستحق بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں داخل کرائے، تاکہ تصدیق آسانی سے ہو سکے۔
چیئرمین کمیٹی نے حکم دیا کہ جو اسکول 10 روز میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کریں تو ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔
اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ 10 فیصد مفت تعلیم سے متعلق تمام نجی اسکولوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel