فیصل آباد
چنیوٹ: اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر میکن کا مختلف ہوٹلوں کا اچانک دورہ، روٹی کا وزن اور قیمتیں چیک کیں، گرانفروشوں پر جرمانے عائد
27
ویوز
چنیوٹ، 28 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ شبانہ نذیر میکن نے شہر کے مختلف ہوٹلوں اور تندوروں کا اچانک دورہ کر کے روٹی کے مقررہ وزن اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
انتظامی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے روٹی کا وزن چیک کیا اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے ہوٹل مالکان پر موقع پر جرمانے عائد کیے جبکہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی وارننگ بھی جاری کی۔