فیصل آباد 30 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ پر بجلی گھر اسٹاپ کے قریب میٹرو کنسٹرکشن کمپنی کے ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں جڑانوالہ کا رہائشی سترہ سالہ نوجوان صیام ولد یامین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
حادثے کے بعد ریسکیو گیارہ بائیس کی ٹیم نے پولیس کی ہدایت پر متوفی کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دی۔