عمان آبنائےہرمز کھلوانے کے لئے تیار، عمان اور ایران آمنے سامنے
جنگ کی خبریں

عمان آبنائےہرمز کھلوانے کے لئے تیار، عمان اور ایران آمنے سامنے

calendar_month 14 July 2026 visibility 5

(ڈیجیٹل اطلاع) عمانی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ عمان آبنائے ہرمز میں آزاد جہازرانی کیلئے فریقین سے تعاون کرنے کو تیار ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق فریقین سمندری قوانین سے متعلق یواین چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پرحوثی باغیوں کےراکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور سعودی عرب کی سیکیورٹی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔
آبنائے پر کنٹرول کی جنگ کے لیے اب ایران اور عمان بھی آمنے سامنے آ گئے ہیں۔
ایک اہم ایرانی عہدیدار نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ عمان تعاون کرے یا نہ کرے، آبنائے ہرمز کی صورت حال اب پہلے جیسی نہیں ہوگی۔ اس سے قبل سی این این نے رپورٹ کیا تھا کہ عمان کی جانب سے آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کے لیے نئی تجویز دی گئی ہے، کہ اس کو 2 الگ بحری راہداریوں میں بانٹ دیا جائے۔
عمان کی جانب کی جنوبی راہداری سے آزادانہ آمد و رفت جاری رکھی جائے، جب کہ ایران کی جانب کی شمالی راہداری استعمال کرنے والے جہازوں کو ایران سے پیشگی اجازت درکار ہوگی، اور مجوزہ معاہدے میں جہازوں پر کسی قسم کا ٹول عائد نہیں ہوگا۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اسٹریٹجک گزرگاہ اور اہم ترین دفاعی اثاثوں میں شامل ہے، ایران اس کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائے گا۔
امریکی سینٹکام کا ایک بیان میں کہنا ہے آبنائے ہرمز عالمی قوانین کی پاسداری کرنے والے جہازوں کے لیے کھلی ہے، ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول نہیں رکھتا، آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔