وفاقی کابینہ اور اہم وزارتوں میں تبدیلی کا امکان
نیشنل

وفاقی کابینہ اور اہم وزارتوں میں تبدیلی کا امکان

calendar_month 14 July 2026 visibility 5

(ڈیجیٹل اطلاع) وفاقی کابینہ میں ردوبدل اور اہم وزارتوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بعض وزرا کو تبدیل اور متعدد کے قلمدان میں ردوبدل کیا جائے گا جب کہ وفاقی کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے نئے ارکان کابینہ میں شامل کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سیاسی قیادت سے اتحادی جماعتوں کی نمائندگی بڑھانے پر مشاورت کی جارہی ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم کو بھی مزید نمائندگی دینے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
کابینہ میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ چند روز میں متوقع ہے اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کاباضابطہ اعلان ہو گا۔