بابر اعظم ایک بار پھر کپتان بننے کے قریب پہنچ گئے۔
کرکٹ

بابر اعظم ایک بار پھر کپتان بننے کے قریب پہنچ گئے۔

calendar_month 04 July 2026 visibility 9
(ڈیجیٹل اطلاع) بابر اعظم ایک بار پھر کپتان بننے کے قریب پہنچ گئے۔ قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو نیا ٹیسٹ کپتان بنانے کا امکان ہے جس کا اعلان پیس ی بی کی سلیکشن کمیٹی کل لاہور میں کرے گی۔ سلیکشن کمیٹی پریس کانفرنس میں دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔ انگلینڈ کے دورے کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ پاکستان، ویسٹ انڈیز میں دو اور انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گا۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کے کپتان شان مسعود ہیں لیکن ان کی قیادت میں پاکستان کو بنگلادیش سے ہوم گراؤنڈ اور ڈھاکا میں بھی ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر بھی کل سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ بابر اعظم ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان ہوں گے۔