افریقی ممالک میں ایبولا کا خطرناک پھیلائو، دنیا بھر میں سفری پابندیاں سخت
عالمی خبریں

افریقی ممالک میں ایبولا کا خطرناک پھیلائو، دنیا بھر میں سفری پابندیاں سخت

29 May 2026

(ڈیجیٹل اطلاع) افریقی ممالک کانگو اور یوگینڈا میں ایبولا وائرس(Ebola virus) کے خطرناک پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر میں سفری پابندیاں سخت کر دی گئیں۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق کانگو میں ایبولا وائرس کے اب تک 900 مشتبہ کیسز سامنے آ چکے ہیں اور 220 سے زائد اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جبکہ یوگینڈا میں 5 کیسز اور 1 ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ کانگو حکومت نے وائرس پر قابو پانے کے لیے مشرقی علاقے بونیا جانے اور وہاں سے آنے والی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں، صرف طبی، انسانی امداد اور ہنگامی پروازوں کو خصوصی اجازت دی گئی ہے۔ امریکا نے کانگو، یوگینڈا اور جنوبی سوڈان سے آنے والے غیر ملکی مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے، ان ممالک سے آنے والے افراد کے لیے 21 دن کی نگرانی اور قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کانگو میں ایبولا کی نئی وبا، 80 ہلاکتوں کی تصدیق  .. برطانیہ، جرمنی، فرانس سمیت کئی یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر سخت اسکریننگ شروع کر دی ہے اور متاثرہ علاقوں کے غیر ضروری سفر سے خبردار کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے بھی متاثرہ علاقوں سے آنے والے مسافروں کے لیے صحت سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیے ہیں جبکہ بعض صورتوں میں عارضی سفری پابندیاں بھی نافذ کی گئی ہیں۔ کینیڈا نے بھی متاثرہ ممالک سے آنے والوں کے لیے 21 دن کا قرنطینہ لازمی قرار دیا ہے جبکہ سنگاپور اور جاپان میں بھی سخت نگرانی اور طبی چیکنگ جاری ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ایبولا کی نایاب ’بندی بگیو‘ (Bundibugyo) قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔