لاہور، تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کیلئے 7 رکنی بورڈ کا اعلان کر دیا
سیاست

لاہور، تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کیلئے 7 رکنی بورڈ کا اعلان کر دیا

25 May 2026

(ڈیجیٹل اطلاع) تحریک انصاف لاہور نے بلدیاتی الیکشن (local government election)کیلئے 7 رکنی بورڈ کا اعلان کر دیا ہے۔بورڈ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کا انتخاب کرے گا، تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن بورڈ کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، بورڈ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کا انتخاب کرے گا، بورڈ تنظیمی امور، مشاورت اورانتخابی حکمتِ عملی مرتب کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ بورڈ جلد اپنے باقاعدہ اجلاسوں کا آغاز کریگا، بورڈ مختلف یونین کونسلز اور ٹاؤنز سے مشاورت کا عمل مکمل کریگا۔ صدرلاہور میاں اکرم عثمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں میرٹ اور پارٹی ڈسپلن کو ترجیح دی جائیگی، کوشش ہوگی مضبوط اور متحرک ٹیم میدان میں اتاری جائے۔