Post Main Ad Panel
Read in English ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار، 8 لاکھ روپے سے زائد کا مالِ مسروقہ برآمد

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار، 8 لاکھ روپے سے زائد کا مالِ مسروقہ برآمد

35 ویوز

فیصل آباد، 22 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 8 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ رضوان جاوید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ فرحان اور اس کے ساتھی علی شان کو حراست میں لے لیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان کے انکشافات پر ڈکیتی کی 7 وارداتوں کا سراغ لگا لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں، جن کی مجموعی مالیت 8 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel