فیصل آباد: تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں دو خواتین اور ایک 9 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کے مقدمے میں 11 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کو ملزم قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر مخبری کرنے کے شبہ میں خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زبیدہ بی بی، ان کی بیٹی عاصمہ بی بی اور 9 سالہ مسکان موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق مقدمہ مقتولہ زبیدہ بی بی کے بیٹے محمد عامر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔