Post Main Ad Panel
Read in English تاندلیانوالہ:فصل کی کٹائی کے دوران جھگڑے پر فائرنگ سے 3افراد زخمی

تاندلیانوالہ:فصل کی کٹائی کے دوران جھگڑے پر فائرنگ سے 3افراد زخمی

32 ویوز

فیصل آباد: 27ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں اتوار کے روز چاول کی فصل کی کٹائی کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان سمیت تین افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 کے مطابق، چک نمبر 429 گ ب میں فصل کی کٹائی کے دوران دو گروہوں کے درمیان شدید تصادم ہوا جو فائرنگ تک جا پہنچا۔ زخمیوں کی شناخت 16 سالہ علی حسنین، 55 سالہ محمد یعقوب اور 35 سالہ صدام حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا۔

Post Bottom Ad Panel