Post Main Ad Panel
Read in English 16 سالہ لڑکی کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار، مغویہ بازیاب

16 سالہ لڑکی کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار، مغویہ بازیاب

76 ویوز

فیصل آباد — 24 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع):  16 سالہ لڑکی کو اغواء کرنے والے ملزم کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر کے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم امجد علی نے 16 سالہ مناہل کو نامناسب نیت سے اغواء کیا تھا۔ ایس آئی یو سرکل سمندری کے سب انسپکٹر ولی محمد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ننکانہ صاحب سے ملزم کو گرفتار کر کے مغویہ کو بازیاب کر لیا۔ تھانہ سٹی سمندری پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے عزم ظاہر کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کی عزت و آبرو پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel