Post Main Ad Panel
Read in English سموگ کی روک تھام: چک جھمرہ میں صنعتی چمنیوں کے کیمروں تک رسائی کی ڈیڈ لائن آج ختم، اسسٹنٹ کمشنر کے دورے جاری

سموگ کی روک تھام: چک جھمرہ میں صنعتی چمنیوں کے کیمروں تک رسائی کی ڈیڈ لائن آج ختم، اسسٹنٹ کمشنر کے دورے جاری

13 ویوز

فیصل آباد: 7 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ کی ہدایات کے تحت تحصیل چک جھمرہ میں قائم مختلف صنعتی یونٹس میں ماحولیاتی نگرانی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران تمام صنعتی یونٹس کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی چمنیوں کی مانیٹرنگ کرنے والے سی سی ٹی وی کیمروں تک ماحولیاتی تحفظ کے افسر (EPA) کو فوری رسائی فراہم کریں تاکہ صنعتی اخراج اور دھوئیں کی مؤثر نگرانی کرتے ہوئے ماحولیاتی قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

انتظامیہ کی طرف سے کیمروں تک آن لائن یا براہ راست رسائی فراہم کرنے کے لیے 8 اکتوبرکی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ اس ڈیڈ لائن کے پیش نظر متعلقہ افسران کی ٹیمیں مسلسل صنعتی یونٹس کا دورہ کر رہی ہیں تاکہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا سکے اور نگرانی کے نظام کو فعال بنایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام اور ایک صاف و صحت مند ماحول کے قیام کے لیے تمام متعلقہ صنعتی اداروں کو مقررہ احکامات پر من و عن عملدرآمد کرنا ہوگا۔ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

Post Bottom Ad Panel