Post Main Ad Panel
Read in English شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا: سی ٹی او ناصر جاوید کی سی پی او آفس میں کھلی کچہری

شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا: سی ٹی او ناصر جاوید کی سی پی او آفس میں کھلی کچہری

12 ویوز

فیصل آباد: 7 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر سی ٹی او ناصر جاوید نے سی پی او آفس میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پر مبنی الگ الگ درخواستیں پیش کیں۔

سی ٹی او ناصر جاوید نے تمام شہریوں کے مسائل انہی کی زبانی بغور سنے اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور تمام موصولہ درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر میرٹ پر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ناصر جاوید نے مزید کہا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور اس کھلی کچہری کا بنیادی مقصد ہر شہری کو بلا رکاوٹ اور بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔

Post Bottom Ad Panel