Post Main Ad Panel
Read in English ’ون ویک، ون تحصیل‘ پروگرام کے تحت تحصیل چک جھمرہ میں خصوصی صفائی و تزئین و آرائش مہم کی تیاریاں تیز

’ون ویک، ون تحصیل‘ پروگرام کے تحت تحصیل چک جھمرہ میں خصوصی صفائی و تزئین و آرائش مہم کی تیاریاں تیز

50 ویوز

فیصل آباد، 23 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شہروں اور تحصیلوں کو صاف ستھرا اور بہتر شہری سہولیات سے آراستہ کرنے کے پروگرام ’ون ویک، ون تحصیل‘ کے سلسلے میں آئندہ بدھ کو تحصیل چک جھمرہ میں خصوصی صفائی، تزئین و آرائش اور ترقیاتی سرگرمیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی زیرِ صدارت پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مجوزہ سرگرمیوں، جاری ترقیاتی کاموں اور متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو تحصیل چک جھمرہ کی اہم شاہراہوں، چوکوں، گرین بیلٹس اور عوامی مقامات کی صفائی، مرمت اور خوبصورتی کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ محمد نعمان صدیق نے ہدایت کی کہ تمام محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کرتے ہوئے پروگرام کے انعقاد سے قبل تمام اہداف مقررہ وقت میں مکمل کریں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انور علی کانجو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اورنگزیب گورایہ سمیت واسا، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)، میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے افسران نے شرکت کی، جبکہ دیگر اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Post Bottom Ad Panel