Post Main Ad Panel
Read in English پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر

2 ویوز

فیصل آباد، 28 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں، جبکہ تمام جاری سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے 31 جنوری کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کو ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کرنے اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، لہٰذا کام میں رکاوٹ بننے والے ٹھیکیداروں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں تاکہ تعمیراتی عمل میں کوئی تعطل نہ آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، منظور شدہ میٹریل کے استعمال اور تکنیکی معیارات کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ سڑکوں کی پائیداری کے لیے تعمیراتی میٹریل کی باقاعدہ کوالٹی ٹیسٹنگ بھی کرائی جائے۔

Post Bottom Ad Panel