کرائم
پولیس کی فوری کارروائی، سسرالیوں کی طرف سے چھینگر نکالے گئے تینوں بچے بازیاب کرا کے ماں کے حوالے
10
ویوز
فیصل آباد، 2 اکتوبر ڈیجیٹل اطلاع— فیصل آباد پولیس نے ایک دکھی ماں کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کے بچوں کو بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا۔
سسرالیوں کی طرف سے گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر فرح محمود نامی خاتون سے بچوں کو چھین کر گھر سے نکال دینے کے بعد، ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او انسپکٹر مدیحہ ارشاد نے فوری ایکشن لیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ آصف علی، 10 سالہ زہرہ بتول اور 4 سالہ عائزہ فاطمہ کو بازیاب کرا کے ان کی والدہ کے حوالے کر دیا، جس پر والدہ نے فیصل آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق، سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔