Post Main Ad Panel
Read in English منشیات فروشی میں ملوث خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب، 4 ملزمہ خواتین گرفتار

منشیات فروشی میں ملوث خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب، 4 ملزمہ خواتین گرفتار

46 ویوز

فیصل آباد: 10 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا ہے اور 4 منشیات فروش خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے منشیات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے تحت مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر آمنہ بی بی، شکیلہ بی بی، انیلہ بی بی اور نبیلہ بی بی کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار خواتین کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 7 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمہ خواتین کے خلاف انسدادِ منشیات کے قوانین کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق سی پی او تنویر حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ منشیات جیسے ناسور کے مکمل خاتمے تک فیصل آباد پولیس کی بلاامتیاز کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel