تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس کا ایکشن: جائیداد کے تنازع پر خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
فیصل آباد: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے جائیداد کے تنازع کی بنا پر اپنی کزن کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان ایان اور حیدر علی اپنی کزن حناء ذوالفقار کو جائیداد کے کیس کی پیروی سے منع کرتے تھے اور پراپرٹی کیس کی اسی رنجش کی وجہ سے ملزمان نے حناء ذوالفقار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن ارسلان باری نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان ایان اور حیدر علی کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد پولیس خواتین پر تشدد، ہراسانی اور ناانصافی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت ترین قانونی ایکشن یقینی بنا رہی ہے۔