فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو گاڑی سے کچلنے والے دو مفرور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان عبداللہ اور افضل نے ایک مقدمے کی پیروی سے روکنے کی غرض سے تنویر نامی شہری پر گاڑی چڑھا کر اسے شدید زخمی کر دیا تھا اور واقعے کے بعد مفرور ہو گئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ غازی افضال احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔