Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ مدینہ ٹاؤن کی حدود میں اسلحہ کی سرِعام نمائش، منچلوں کا فوٹو سیشن سوشل میڈیا پر وائرل

تھانہ مدینہ ٹاؤن کی حدود میں اسلحہ کی سرِعام نمائش، منچلوں کا فوٹو سیشن سوشل میڈیا پر وائرل

49 ویوز

فیصل آباد: 16 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں اسلحہ کی سرِعام نمائش کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں چند منچلے نوجوانوں نے مبینہ طور پر اسلحہ کا بڑا ذخیرہ نکال کر باقاعدہ فوٹو سیشن کیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر میں نوجوانوں کو مختلف اقسام کے اسلحے کے ہمراہ نمائش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اسلحہ رکھنے کا مقصد شہریوں کی حفاظت اور قانون کے دائرے میں رہنا ہونا چاہیے نہ کہ سوشل میڈیا پر اپنی دھاک بٹھانا اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانا۔

شہری حلقوں نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین اور ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن سے مطالبہ کیا ہے کہ وائرل تصاویر کی مدد سے اسلحہ کی نمائش میں ملوث نوجوانوں کی فوری شناخت کی جائے اور اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قانون کی بالادستی قائم رہ سکے۔

Post Bottom Ad Panel