Post Main Ad Panel
Read in English شمالی وزیرستان، میجر حافظ احسان شہید، جوابی کارروائی میں 5 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان، میجر حافظ احسان شہید، جوابی کارروائی میں 5 خوارج ہلاک

13 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا اس دوران کا 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میانوالی کے میجر حافظ احسان الٰہی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ بھارتی حمایت یافتہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں وطن کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

Post Bottom Ad Panel