Post Main Ad Panel
Read in English یہ کشمور نہیں کشمیرہے۔۔ یہ میرپور ہے میرپورخاص نہیں، نوازشریف

یہ کشمور نہیں کشمیرہے۔۔ یہ میرپور ہے میرپورخاص نہیں، نوازشریف

24 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ بلاول میری بات کا برا نہیں ماننا، سیاسی جماعتوں میں نوک جھونک ہونی چاہیے یہ اچھی بات ہے لیکن یہ کشمور نہیں کشمیر ہے یہ میرپور ہے میرپورخاص نہیں۔
میرپور آزادکشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ لاہور جتنا پیارا مجھے کشمیر ہے، کشمیر میرا دوسرا نہیں بلکہ میرا پہلا گھر ہے ہم یہ عہد لیکر آئے ہیں  کہ میرپور اور آزادکشمیر کی تقدیر بدلیں گے۔
نوازشریف نے کہا کہ میرے وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد کشمیر میں کوئی ترقی نہیں آئی، آزادکشمیر اور پاکستان میں آنیوالی حکومتوں سے پوچھتاہوں آپ نےکیا کیا؟ میرے جانے کے بعدکشمیرمیں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہم میرپور اور آزادکشمیر کی تقدیر بدلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی مجبوری ہے نوازشریف ضروری ہے آزادکشمیر میں ن لیگ کےوزیراعظم کیساتھ خود چل کر چپہ چپہ جاؤں گا، اپنی نگرانی میں ن لیگ کے منشور کی تکمیل کراؤں گا، پنجاب کے کسانوں کو سستی کھاد اور بیج مل رہاہے آزادکشمیر میں بھی ملےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کشمیر کے بچوں کو لیپ ٹاپ دیا جائے گا، آزادکشمیر میں بھی غریبوں کو مفت دوائیاں ملیں گی، شہبازشریف سے کہوں گا کہ میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کھولنا چاہیے، ان شااللہ میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بن کر رہے گا، شہبازشریف کیساتھ بیٹھ کر فیصلہ کراؤں  گا کہ میرپور کےگھر گھر میں گیس ،پانی آناچاہیے، آزادکشمیر کے ہونہار طالبعلموں کو اسکالر شپس دیں گے، مانسہرہ سے مظفرآباد تک میر پور موٹر وے بنائیں گے۔

Post Bottom Ad Panel