Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد ڈویژن میں موبائل ویٹرنری لیبارٹری سے مویشیوں کی بیماریوں کی تشخیص جاری

فیصل آباد ڈویژن میں موبائل ویٹرنری لیبارٹری سے مویشیوں کی بیماریوں کی تشخیص جاری

26 ویوز


فیصل آباد  24ستمبر(ڈیجیٹل اطلاع) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان کی زیر نگرانی ڈویژن فیصل آباد میں موبائل ویٹرنری لیبارٹری فعال ہے۔ڈویژن فیصل آباد کے اضلاع فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موبائل ویٹرنری لیبارٹری کے ذریعے مویشی پال حضرات کو فیلڈ میں جانوروں کی مختلف بیماریوں کی بروقت تشخیص اور ضروری ویٹرنری تشخیصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔موبائل ویٹرنری لیبارٹری کے ذریعے جانوروں کے نمونہ جات حاصل کر کے ضروری ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں تاکہ بیماریوں کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج و تدارک کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈاکٹر حیدر علی خان نے متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ موبائل ویٹرنری لیبارٹری کی سہولت سے ڈویژن بھر کے زیادہ سے زیادہ مویشی پال حضرات کو مستفید کیا جائے اور فیلڈ میں بروقت، معیاری اور مؤثر ویٹرنری سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Post Bottom Ad Panel