Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی: گھروں سے سامان چوری کرنے والا 3 رکنی چور گینگ گرفتار

تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی: گھروں سے سامان چوری کرنے والا 3 رکنی چور گینگ گرفتار

42 ویوز

فیصل آباد: 10 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے شہریوں کے گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی چور گینگ کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان الیاس، عادل اور رمضان نے ایک شہری کے گھر میں گھس کر گیس سلنڈر، بیڈ شیٹس اور دیگر قیمتی سامان چوری کیا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن ارسلان باری نے پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے تینوں اراکین کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مالِ مسروقہ کی برآمدگی اور دیگر ممکنہ وارداتوں کے سوراخ رسانی کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے واضح کیا ہے کہ گینگز کی شکل میں شہریوں کے مال و اسباب کو نقصان پہنچانے والے مجرمان کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel